منہ پر رومال اور ماسک پہننے پہن کر ہنگامہ کرنیوالوں کی شناخت کا عمل شروع، ذرائع
گزشتہ رات عالیہ حمزہ عمران ریاض ، نوید،عباد فاروق،عائشہ بھٹہ،اکرم عثمان ہارون الرشید گل بہادر خان بھی گرفتارکیا جاچکے ہیں ۔
9 مئی کو قومی املاک پر حملے کے معاملے میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے ، اہم سیکورٹی اداروں نے جناح ہاوس حملہ کیس سمیت اہم مقامات سے 322 افراد کو گرفتار کر لیا۔
جناح ہاوس بلوائیوں میں سے اہم سیاسی رہنماوں سمیت 80افراد کوشناخت کر کے گرفتار کر لیا۔لاہور کے مختلف مقامات پر حملے دھاوا بولنے والے 129افراد گرفتارہوچکے ہیں ۔
شیخوپورہ سے 56افراد گرفتار کر لیے ، قصور سے 17افراد کو گرفتار کیا۔ ننکانہ صاحب سے 40 شر پسند گرفتار کئے گئے۔ تحریک انصاف کے سوشل میڈیا اراکین کو شر انگیزی پر بھی گرفتار کیا گیا۔
نوجوانوں کو گمراہ کرنے والے عناصر کو بھی شکنجے میں لایا جا رہا ہے۔ گزشتہ رات عالیہ حمزہ عمران ریاض ، نوید،عباد فاروق،عائشہ بھٹہ،اکرم عثمان ہارون الرشید گل بہادر خان بھی گرفتارکیا جاچکے ہیں ۔