لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں پاک فوج کا فلیگ مارچ

فلیگ مارچ کا مقصد شہر کی سکیورٹی کو فول پروف بنانا ہے
May 11, 2023
<p>Photo Grab</p>

Photo Grab

پی ٹی آئی کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں شروع ہونے والے پر تشدد مظاہروں کے بعد پاک فوج نے لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں فلیگ مارچ کیا ہے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے مین بلیوارڈ، گلبرگ، لبرٹی، جیل روڈ پر فوج نے فلیگ مارچ کیا، فلیگ مارچ میں رینجرز کے اہلکار بھی شامل تھے۔

یہ فلگ مارچ محکمہ داخلہ کی لاہورمیں پاک فوج کی تعیناتی کی درخواست کے بعد کیا گیا۔

دوسری طرف سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اسلام آباد اور راولپنڈی میں پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فلیگ مارچ کیا۔

سیکیورٹی خدشات کے تناظر میں کانسٹی ٹیوشنل ایونیو اور راولپنڈی سمیت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں پاک فوج کا فلیگ مارچ کیا جا رہا ہے۔

فلیگ مارچ کا مقصد شہر کی سکیورٹی کو فول پروف بنانا ہے۔

Tabool ads will show in this div