عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہنگامہ آرائی پر فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا ردعمل
شاہین نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر رسول اکرمﷺ کے کہے گئے الفاظ کا انتخاب کیا
پی ٹی آئی چیئرمین اورسابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہونے والی ہنگامہ آرائی پر قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
شاہین نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پرایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے رسول اکرمﷺ کے کہے گئے الفاظ کا انتخاب کیا۔
قومی کرکٹر نے لکھا کہ ہمارے پیارے نبی اکرم ﷺ نے کہا تھا کہ مومنوں کی آپس میں ایک دوسرے سے محبت اورہمدردی کی مثال ایک جسم کی طرح ہے،جب اس کا کوئی حصہ تکلیف میں ہوتا ہے تو ساراجسم اس تکلیف کومحسوس کرتا ہے۔