پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے مزید 2 روز بند رکھنے کا فیصلہ

نگراں وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے
May 10, 2023

نگراں پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں کشیدہ صورتحال کے باعث کالجز اور یونیورسٹیز اگلے دو روز مزید بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں اہم فیصلے کئے گئے۔

مزید جانیے : القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پرتشدد مظاہروں کو کنٹرول کرنے کیلئے میانوالی سمیت صوبہ بھر میں فوج کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

صوبائی کابینہ نے پنجاب بھر کے کالجز اور یونیورسٹیز اگلے 2 روز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ فوجداری کیس: عمران خان پر فرد جرم عائد کردی گئی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت فیصلہ کیا گیا کہ شر پسندوں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمے درج ہوں گے۔ محسن نقوی نے کہا کہ وعدہ ہے کہ ریاست پاکستان پر حملہ آور ہر شر پسند کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

PAKISTAN TEHRIK-E-INSAAF (PTI)

IMRAN KHAN ARRESTED

Caretaker Chief Minister Punjab Mohsin Naqvi

PUNJAB RIOT

Tabool ads will show in this div