ملتان سے پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی گرفتار

ابراہیم خان کو رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا، بھتیجا
May 10, 2023

پاکستان تحریک انصاف کے ملتان سے سابق رکن قومی اسمبلی ابراہیم خان کو ان کے گھر سے گرفتار کرلیا گیا۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد شدید ردعمل کو روکنے کیلئے پی ٹی آئی کے رہنماؤں و کارکنوں کی گرفتاری کیلئے ملک بھر میں پولیس کی جانب سے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ملتان سے پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی کے بھتیجے عمران شوکت نے تصدیق کی ہے کہ ابراہیم خان کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ابراہیم خان کے ساتھ ان کے ڈرائیورز اور ملازمین کو بھی پولیس ساتھ لے گئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے سابق وفاقی وزیر اسد اور لاہور سے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو بھی گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ شاہ محمود قریشی کو کارکنوں اور وکلاء نے گرفتاری سے بچالیا۔

Multan

PAKISTAN TEHRIK-E-INSAAF (PTI)

IMRAN KHAN ARRESTED

FORMER MNA IBRAHIM KHAN

Tabool ads will show in this div