تحریک انصاف کے گرفتار خواتین کارکنوں کی ضمانت منظور

عدالت نے 10، 10 ہزار کے مچلکوں پر تمام خواتین کی ضمانت منظور کرلی

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے تحریک انصاف کے گرفتار تمام خواتین کارکنوں کی ضمانت منظور کرلی۔

تحریک انصاف کے گرفتار 40 کارکنوں کو ضلع کچہری میں مجسٹریٹ عباس شاہ کے روبرو پیش کردیا گیا، گرفتار کارکنوں میں 20 خواتین بھی شامل تھیں، عدالت نے 10، 10 ہزارکے مچلکوں پر تمام خواتین کی ضمانت منظور کرلی۔

دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان گرفتاری پر تحریک انصاف کے کارکنوں کا احتجاج اور توڑ پھوڑ کے الزام میں وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے متعدد شہروں میں متعدد مقدمات درج کرلیے گئے۔

اسلام آباد کے 4 تھانوں میں مقدمات درج کر لئے گئے۔ جلاؤ گھیراؤ، املاک کو نقصان پہنچانے اور پولیس اہلکاروں پرحملے کی دفعات شامل ہیں۔ اسلام آباد میں دفعہ 144 کے بعد ریڈ الرٹ بھی جاری کر دیا گیا۔

شہر بھر میں تعینات پولیس اہلکاروں کو اسلحہ ساتھ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ریڈ زون میں عام افراد کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔پولیس لائنز کے اطراف 1500 جبکہ شہر بھر میں 3 ہزار مسلح پولیس اور انٹی رائٹس فورس کے اہلکار تعینات ہیں۔

islamabad police

PTI workers Protest

Tabool ads will show in this div