ورلڈ کپ 2023ء میں پاکستان بھارت ٹاکرا، تاریخ کا اعلان
ورلڈ کپ کا پہلا میچ 5 اکتوبر جبکہ فاٸنل 19 نومبر کو کھیلا جائیگا
آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023ء میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا، دونوں ٹیمیں 15 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے تحت ون ڈے ورلڈ کپ 2023ء 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک بھارت میں کھیلا جائے گا۔
کرکٹ کے میگا ایونٹ ایونٹ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت 15 اکتوبر کو ٹکرائیں گے۔
بی سی سی آئی ورلڈ کپ کا سب سے بڑا میچ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کروانا چاہتا تھا تاہم پاکستان نے وہاں میچ کھیلنے سے انکار کردیا، اب میچ کسی اور اسٹیڈیم میں کروایا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق اگر پاکستان فائنل میں پہنچتا ہے تو پھر اسے میچ نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہی کھیلنا پڑے گا۔