اسرائیلی فورسز کی فائرنگ، مزید 2 فلسطینی شہید
دو روز میں شہید ہونیوالوں کی تعداد 19 ہوگئی
اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے میں فائرنگ کرکے مزید 2 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
اسرائیلی قابض فورسز نے مغربی کنارے کے شہر جنین کے قصبے قباطیہ میں فائرنگ کرکے 2 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
صہیونی فوج نے گزشتہ روز نابلس میں محاصرے کے دوران 2 فلسطینیوں کو شہید کیا تھا۔
اسرائیل کے 40 طیاروں نے غزہ میں بمباری کرکے 4 بچوں سمیت 15 فلسطینیوں کو شہید کردیا تھا، واقعے میں متعدد فلسطینی زخمی بھی ہوئے تھے۔
رواں سال اسرائیلی جارحیت میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 123 ہوگئی۔