ٹیریان کیس:اسلام آباد ہائیکورٹ نےعمران خان کی نااہلی کی درخواست مسترد کر دی

فیصلہ دےچکےجو اکثریتی اور حتمی ہے، ٹیریان کیس میں دوبارہ بینچ تشکیل دیاجائےگا، اعلامیہ
May 10, 2023
<p>فائل فوٹو۔</p>

فائل فوٹو۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مبینہ بیٹی کوکاغذات نامزدگی میں ظاہرنہ کرنے کے کیس میں عمران خان کی نااہلی کی درخواست مسترد کردی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نےاعلامیہ جاری کرادیا۔ اعلامیہ کے مطابق ٹیریان کیس کا فیصلہ ویب سائٹ پرجاری ہونے پر چیف جسٹس برہمی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں :۔عمران خان نااہلی کیس،اسلام آباد ہائی کورٹ کا لارجر بینچ تشکیل

اعلامیہ کے مطابق ہم فیصلہ دےچکےجو اکثریتی اور حتمی ہے،دو ججز کےاسٹاف کی تصدیق کی، ٹیریان کیس میں دوبارہ بینچ تشکیل دیاجائےگا۔

عدالت عالیہ اسلام آباد کے لارجر بینچ نے 31 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا، تاہم بینچ میں شامل چیف جسٹس عامر فاروق نے اب تک اپنا فیصلہ جاری نہیں کیا ۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے عمران خان کیخلاف دائر درخواست خارج کی ، اورجسٹس ارباب محمد طاہر نے جسٹس محسن اختر کیانی کے فیصلے کی توثیق کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :۔عمران خان نااہلی کیس قابل سماعت ہونے پر حتمی دلائل طلب

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف درخواست کو 3 رکنی بینچ میں شامل 2 ججز نے مسترد کر دیا۔

خیال رہے کہ شہری ساجد محمود کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ عمران خان نے برطانیہ میں ٹیریان وائٹ کی کفالت کے انتظامات کیے لیکن اپنے کاغذات نامزدگی میں اور الیکشن لڑنے کے حلف نامے میں اس کا ذکر نہیں کیا۔

دائر درخواست میں الزام لگایاگیا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے سیتا وائٹ سے شادی نہیں کی کیونکہ اس کے ’نسل پرست‘ والد نے مدعا علیہ (عمران خان) کو دوٹوک انداز میں کہہ دیا تھا کہ اگر انہوں نے سیتا وائٹ سے شادی کی تو ان دونوں کو اس کی دولت میں سے ایک پیسہ بھی نہیں ملے گا۔

درخواست گزار کے وکیل کے طور پر پیش ہونے والے سابق اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ نے عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان کی جانب سے 18 نومبر 2004 کے ڈیکلیئریشن پر مشتمل اضافی دستاویز پیش کی۔

IMRAN KHAN

Islamabad High Court (IHC)

PAKISTAN TEHRIK-E-INSAAF (PTI)

Terrian Case

Tabool ads will show in this div