توڑپھوڑ ، نقصانات کا حساب ہر صورت لیا جائے گا، وزیر اعلیٰ سندھ

تحریک انصاف کے رہنما ڈبل میسیجنگ کر رہے ہیں، مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دینگے، نقصانات کا حساب ہر صورت لیا جائے گا۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق مراد علی شاہ نے رات گئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا،ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ احتجاج کے نام پر دو باؤزرس،ایک بس اور چیک پوسٹ کو آگ لگائی گئی۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے بتایا کہ نقصانات کا حساب ہر صورت لیا جائیگا، توڑپھوڑ کے بعد شہر میں صفائی ستھرائی کی گئی، مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ لوگوں کو ہدایت ہے کہ اپنے اپنے کام پر جائیں کوئی کسی کو روکنے کی جرت نہیں کریگا، اگر کسی شر پسند نے کوئی حرکت کی تو سختی سے نمٹا جائیگا۔

وزیراعلیٰ سندھ کہتے ہیں کہ صوبے بھر میں کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دینگے، احتجاج کے نام پر دو بائوزرس،ایک بس اور چیک پوسٹ کو آگ لگائی گئی، نقصانات کا حساب ہر صورت لیا جائیگا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنما ڈبل میسیجنگ کر رہے ہیں کوئی کہتا ہے پر امن رہو کوئی کہتا ہے باہر نکلو۔

CM Sindh Murad Ali Shah

IMRAN KHAN ARRESTED

PTI workers Protest

Tabool ads will show in this div