پاکستان کی سلامتی خطرے میں ہے ،رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری
رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سلامتی خطرے میں ہے۔ عمران خان کی گرفتاری سے ملک میں آئینی و سیاسی بحران پیدا ہوگیا۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان گرفتاری سپریم کورٹ میں چیلنج کردی گئی ہے ۔ پنجاب حکومت پر فوج اور عوام کو آمنے سامنے لانے کی سازش کا الزام بھی لگا دیا۔ یہ بھی کہا چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو ان کے چیمبر سے اٹھا لیا جائے گا اور وہ کچھ نہیں کرسکیں گے۔
دوسری جانب احتساب عدالت نے القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار عمران خان کو پولیس لائنز اسلام آباد میں قائم عدالت میں پیش کردیا گیا، نیب نے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، تاہم عدالت نے سابق وزیراعظم کا 8 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں نیب کی تحویل میں دے دیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے خاص معالج ڈاکٹر فیصل کو بلانے کی استدعا کردی، بیان دیا یہ انجکشن لگاتے ہیں بندہ آہستہ آہستہ مرجاتا ہے، ڈر ہے میرے ساتھ مقصود چپڑاسی والا کام نہ ہو۔
سابق وزيراعظم عمران خان کو سيکيورٹی خدشات پر اسلام آباد پوليس ہيڈ کوارٹرز پہنچایا گیا، پی ٹی آئی چیئرمین کیخلاف کیسز کی سماعت کیلئے نيب کورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹ پوليس لائن ميں شفٹ کردیئے گئے تھے۔