ایک اور غیرملکی ایئرلائن نے پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کردیا

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے ایتھوپیا کے وفد کا کراچی ایئرپورٹ پر استقبال کیا

ایتھوپین ایئرلائن کی پہلی پرواز دارالحکومت حکومت عدیس ابابا سے کراچی ایئرپورٹ پہنچی، ایتھوپیا کا اعلیٰ سطحی حکومتی وفد بھی پہلی پرواز کے زریعے کراچی پہنچا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفد کا کراچی ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔صوبائی وزرا شرجیل میمن ، ناصر شاہ، اور مرتضیٰ وہاب اور صنعتکارزبیرموتی والا،خالدتواب اوردیگرایئرپورٹ پرموجود تھے۔

ایتھوپین سفیر نے فضائی رابطوں کی بحالی کے لئے کلیدی کردار ادا کرنے پر حکومت پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ایتھوپین ایئرلائن کا سلسلہ کراچی سے ایتھوپیا اور ایتھوپیا کو کراچی سے جوڑنے کا وسیلہ ہے، پروازوں سےسندھ اورایتھوپیامیں سرمایہ کاری،تجارت،سیاحت کوفروغ ملےگا۔ کہا وقت آگیا ہے کہ افریقن ممالک کے ساتھ تجارت، سیاحت اور تعلقات بہتر کئے جائیں۔

خیال رہے کہ پاکستان اور ایتھوپیا کے مابین معاشی تعلقات میں مزید استحکام کیلئے ایتھوپیا کی قومی ایرلائن کراچی سے ہفتہ وار چار پروازیں آپریٹ کرے گی۔

Karachi Airport

Ethiopian Airline

Tabool ads will show in this div