اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائیاں، ساڑھے 5 کلو آئس برآمد

اسلام آباد ایئرپورٹ اور سیالکوٹ کی کوریئر کمپنی سے منشیات قبضے میں لی گئی

اینٹی نارکوٹکس فورس نے مختلف کارروائیوں میں ساڑھے 5 کلو سے زائد آئس اور دیگر منشیات قبضے میں لے لیں، دو ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

اینٹی نارکوٹکس فورسز کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اے این ایف اور اے ایس ایف کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر مشترکہ کارروائی میں بحرین جانیوالے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 2 کلو 836 گرام آئس برآمد ہوئی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد سنگجانی ٹول پلازہ پر پیاز سے لدے ٹرک سے ایک کلو 200 گرام چرس برآمد کی گئی، لاہور اور قصور کے رہائشی 2 ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔

رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ میں واقع نجی کوریئر آفس میں بھی بڑی کارروائی کی گئی، جہاں نیوزی لینڈ اور امریکا بھیجے جانیوالے پارسل سے 2 کلو 760 گرام آئس برآمد ہوئی، لاہور میں نجی کوریئر آفس میں لندن سے آئے پارسل سے 50 گرام ویڈ برآمد کرلی گئی۔

اے این ایف نے لاہور ایئرپورٹ پر کارگو سے آسٹریلیا بھیجی جانیوالی ٹی شرٹس میں جذب شدہ آئس برآمد کرلی۔

اے این ایف اور ایف سی نے خیبر برقمبر خیل میں مشترکہ کارروائی کی جہاں پلاسٹک کے تھیلوں سے 24 کلو 400 گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش کردی گئی۔

Ice Drug

ANTI NARCOTICS FORCE (ANF)

AIRPORT SECURITY FORCE (ASF)

Tabool ads will show in this div