عمران کی گرفتاری قانون کےمطابق،حالات خراب کرنے پر سخت کارروائی ہوگی، وزیر داخلہ

گرفتاری القادر ٹرسٹ اور توشہ خانہ کیسز میں ہوئی،کیس میں بینیفشری پراپرٹی ٹائیکون ،لیکن جرم ان کا ہے،راناثنا اللہ
<p>وزیر داخلہ پریس کانفرنس کر رہے ہیں</p>

وزیر داخلہ پریس کانفرنس کر رہے ہیں

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نےکہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو القادر ٹرسٹ اور توشہ خانہ کیسز میں قانون کے مطابق نیب نے گرفتارکیا ہے۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کیخلاف نیب میں کرپشن کےدرجنوں کیسزہیں،تاہم ان کی گرفتاری القادر ٹرسٹ اور توشہ خانہ کیسزمیں قانون کے مطابق ہوئی ہے ، اگر وہ قانون کے مطابق نیب کے سامنے پیش ہوتے تو کیس کی کارروائی بغیر گرفتاری چلائی جاسکتی تھی۔

عمران خان کوچیلنج کیاتھاپراپرٹی کاجواب دو،پراپرٹی منتقلی کی دستاویزات پہلےہی پیش کی۔

انہوں نے کہا شہزاداکبربیچ میں آئےاورسوداطےپایا،پراپرٹی القادرٹرسٹ کےنام پرٹرانسفرکی گئی، اور رقم قومی خزانےکےبجائےسپریم کورٹ اکاؤنٹ میں ڈال دی ، سودےکےنتیجےمیں القادرٹرسٹ بنایاگیا،برطانوی حکومت نےرقم واپسی کیلئے پاکستان حکومت سےرابطہ کیا،190ملین پاؤنڈعوام کی امانت تھی،خزانےمیں واپس آناتھی ۔

وقاقی وزیر نے کہا کہ نیب نے عمران خان کونوٹس کرکےشامل تفتیش ہونےکاکہا،یہ نیب میں پیش نہیں ہوئے،نوٹس کوعدالت میں چیلنج کردیا، جس پر عدالت نےکہاانہیں شامل تفتیش ہوناچاہیے،جواب دیناچاہیے، کیس میں بینیفشری پراپرٹی ٹائیکون ہے لیکن جرم ان کا ہے۔

وزیرداخلہ نے کہاکہ فرح گوگی کےوزیراعظم ہاؤس آنےجانےمیں کوئی رکاوٹ نہیں تھی،فرح گوگی نے12ارب روپےبیرون ملک منتقل کیا،توشہ خانہ کیس بھی ثابت شدہ ہے،اس میں بھی چوری کررہاتھا، عمران خان نے اپنی کابینہ سے بھی فراڈ کیا۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان اس وقت ملک دشمن قوتوں سے ملا ہوا ہے،اور پاکستان کو نقصان پہنچنے پر تلا ہوا ہے،اگرکسی نے حالات خراب کرنے کی کوشش تو قانون پوری قوت سے حرکت میں آئے گا۔

RANA SANAULLAH

IMRAN KHAN ARRESTED

Tabool ads will show in this div