پولیس کا تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع
اسلام آباد پولیس نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کیخلاف احتجاج کرنے والے تحریک انصاف کے کارکنوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا۔
کارکنان نے عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہائی وے بلاک کردی تھی، سری نگر ہائی وے بلاک کرنے پر 20 سے قریب کارکنان گرفتار کرلیا گیا۔
خیال رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل نیب نے القادر ٹرسٹ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو اسلام آبادہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کرلیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق عمران خان کو لیگل وارنٹ دکھا کر گرفتار کیا گیا، عمران خان کے ساتھ سیکیورٹی اہلکاروں نے کوئی بدتمیزی نہیں کی۔ چیئرمین نیب نے یکم مئی کو عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔
دوسرے جانب چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامرفاروق کا کہنا ہے کہ عمران خان کو جس نے بھی گرفتار کیا ہے غلط کیا ہے۔عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پرسماعت کے دوران چیف جسٹس عامرفاروق نے آئی جی اسلام آباد کو 15منٹ میں کوطلب کرلیا۔