عمران خان کی دومقدمات میں ضمانت کی درخواست پرسماعت آج ہوگی
عمران خان آج دومقدمات میں ضمانت کی درخواست کے لیےاسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہونگے۔عمران خان زمان پارک سے روانہ ہوگئے۔
اسلام آبادہائیکورٹ عمران خان کےکیسز کی 2:30بجے سماعت کرے گی۔چئیرمیں پی ٹی آئی کیخلاف ایک مقدمہ بغاوت، دوسرااقدام قتل کی دفعات کے تحت درج ہے۔عمران خان اپنی لیگل ٹیم کے ہمراہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے۔
اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے،اسلام آباد پولیس نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد،کسی بھی قسم کا اجتماع غیرقانونی ہوگا۔جی 10 پراجیکٹ موڑ،عون محمد رضوی روڈ آمدورفت کیلئے بند ہے۔
عمران خان کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی ہوسکتی ہے، وزیر داخلہ
عمران خان کی پیشی کےموقع پرسکیورٹی کےسخت انتظامات کیےجائیں گےپولیس، رینجرز، ایف سی کی بھاری نفری سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے گی۔
کمرہ عدالت میں داخلہ صرف خصوصی پاسز سے مشروط ہوگا۔عمران خان کی لیگل ٹیم کے15 وکلاء کو کمرہ عدالت میں داخلے کی اجازت ہوگی۔