ہتھنی نور جہاں کی موت سے متعلق نئے انکشافات سامنے آگئے

جراثیم نور جہاں کے جسم کے پروٹین کو ختم کررہے تھے، سربراہ فور پاز

کراچی چڑیا گھر کی ہتھنی نور جہاں کی موت سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے۔ فورپاز کے سربراہ نے بیماری سے متعلق نئی معلومات شیئر کردیں۔

کراچی کے چڑیا گھر کی ہتھنی نور جہاں شدید بیماری کے باعث گزشتہ ماہ انتقال کر گئی تھی، اس کی موت سے متعلق نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔

ٹیم فور پاز کے سربراہ ڈاکٹر عامر خلیل کہتے ہیں نورجہاں کی معذوری کی وجہ سے اس کے ٹخنہ کا جوائنٹ کافی خراب ہوچکا تھا، جراثیم اس کے جسم کے پروٹین کو ختم کررہے تھے، جو جراثیم نورجہاں کے خون کے نمونوں میں ملے ہیں وہی ہتھنی مدھو بالا میں بھی پائے گئے تھے۔

مزید جانیے : بختاور بھٹو نے کراچی چڑیا گھر بند کرنے کا مطالبہ کر دیا

انہوں نے بتایا کہ ہتھنی نور جہاں کے نمونوں میں سونے کی بیماری ٹریپینازوما سمیت مختلف علامات پائی گئی ہیں۔

کراچی چڑیا گھر کی ہتھنی نور جہاں کافی عرصہ بیمار رہی، وہ دوران علاج 22 اپریل کو انتقال کر گئی تھی۔

karachi zoo

Elephant Noor Jahan

Tabool ads will show in this div