پاکستان باسکٹ بال ٹیم کے تربیتی کیمپ کیلئے 25 کھلاڑی منتخب ہو گئے

قومی باسکٹ بال ٹیم کا تربیتی کیمپ 10مٸی سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

پاکستان باسکٹ بال ٹیم کے تربیتی کیمپ کیلئے 25کھلاڑی منتخب ہوگئے

سیکرٹری جنرل پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کا کہنا ہے کہ پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے ٹرائلز کے اختتام پر قومی پلئیرز منتخب کئے۔ٹرائلرز میں ڈیپارٹمنٹس، صوبوں ،ڈویژنل پلیئرز نےحصہ لیا۔

خالد بشیرکا کہنا ہے کہ قومی باسکٹ بال ٹیم کا تربیتی کیمپ 10مئی سے اسلام آباد میں شروع ہوگا،تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی فٹنس اور تکینک بہتر بناٸیں گے۔

سیکرٹری جنرل پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کاکہنا تھاکہ قومی ٹیم چارملکی چیمپئین شپ میں شرکت کرے گی،کرنل (ر) شجاعت علی رانا کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی نے ٹرائلز لئے۔

basketball

Pakistan Basketball Federation

national players

Tabool ads will show in this div