پنجاب میں حالات خراب کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ہو گی، محسن نقوی
یہ سیاست نہیں ہے، سراسر دہشت گردی ہے، نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا ٹویٹ
نگران وزیراعلیٰ پنجاب سیّد محسن نقوی نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا اعلان کر دیا۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے میں گرفتار کیا گیا ہے، ان کی گرفتاری القادر ٹرسٹ کیس میں ہوئی۔
سابق وزیراعظم کی گرفتاری کے بعد صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال خراب ہونے پر رینجرز کو طلب کر لیا گیا ہے اور موبائل فون سروس بند کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
دوسری طرف سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے لکھا کہ یہ سیاست نہیں ہے، سراسر دہشت گردی ہے۔ میرا قوم سے وعدہ ہے ہم ریاست پاکستان پر اس حملے میں ملوث کسی ایک کو بھی نہیں چھوڑیں گے۔