وزیراعظم نے اہم سیاسی مشاورت کے لئے لندن میں ایک دن کا قیام بڑھا دیا
وزیراعظم شہبازشریف اب بدھ کو وطن واپس روانہ ہوں گے
برطانیہ میں اہم سیاسی مصروفیات کے باعث وزیراعظم شہباز شریف نے اہم سیاسی مشاورت کے لئے لندن میں ایک دن کا قیام بڑھا دیا۔
وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرٹویٹ کرتے ہوئے بتایاکہ وزیراعظم نے لندن قیام میں ایک دن کااضافہ کردیاہے،اہم سیاسی وقومی امورپرمشاورت کیلئے قیام میں اضافہ کیاگیا۔وزیراعظم اب بدھ کو وطن واپس روانہ ہوں گے۔
اس سے قبل وزیراعظم کی آج وطن واپس آنے کی اطلاعات تھیں ۔یاد رہےکہ وزیراعظم برطانیہ کے کنگ چارلس سوئم کی رسم تاج پوشی کے لئے برطانیہ گئے تھے۔