کیویز ٹیم پاکستان میں مہمان نوازی کی مشکور

کیوی ٹیم پاکستان میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے بعد وطن پہنچ گئی

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان میں ون ڈے اورٹی ٹوئنٹی کی سیریز کھیلنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری کیے گئے پیغام میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نےکہا ہے کہ کراچی، پنڈی اورلاہور میں 10 میچزکھیلنے کے بعد اپنے گھر واپس جا رہے ہیں۔کیویز ٹیم نے پاکستان میں مہمان نوازی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہےکہ گزشتہ روزآخری ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 47 رنز سے شکست دی تھی تاہم ون ڈے میچز کی سیریز قومی کرکٹ کے نام رہی۔

قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو ابتدائی چاروں میچز میں شکست سے دوچار کیا تھا۔دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی ٹی ٹوئنٹی سیریز 2-2 سے برابر رہی تھی جبکہ سیریز کا ایک میچ بارش کی نذر ہوا تھا۔

pakistan vs New Zealand

new zealand

pakistan cricket

Tabool ads will show in this div