ویمن کرکٹ ٹیم کے کوچ اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کیلئے 19 مئی کو پاکستان پہنچیں گے
ڈومیسٹک ویمن ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ آئندہ ہفتےکراچی میں شروع ہو گا
ویمن کرکٹ ٹیم کے کوچ مارک کولزاپنی زمہ داریاں سنبھالنے کے لیے 19 مئی کو پاکستان پہنچیں گے۔
ذرائع کےمطابق مارک کولزذمہ داریاں سنبھالنےکے لیےکراچی پہنچیں گے۔مارک کولزڈومیسٹک ون ڈے ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔
ڈومیسٹک ویمن ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ آئندہ ہفتےکراچی میں شروع ہو گا۔مارک کولزایمرجنگ ویمن کرکٹ کیمپ میں بھی کھلاڑیوں کومانیٹر کریں گے۔یہ انکی پاکستان ٹیم کے ساتھ پہلی اسائنمنٹ ساوتھ افریقہ کے خلاف ہوم سیریز ہے۔
ساؤتھ افریقہ ویمن کرکٹ ٹیم نے اگست ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔پی سی بی نے مارک کولز کو گزشتہ ماہ پاکستان ویمن ٹیم کا کوچ مقررکیا تھا۔