ایشیا کپ نہ ہونے کی صورت میں پی سی بی نے متبادل پلان پر کام شروع کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کا دوطرفہ یا تین ملکی سیریز ہوم گراؤنڈ پر کرانے کا منصوبہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشیا کپ نہ ہونے کی صورت میں متبادل پلان پر کام شروع کردیا۔

ورلڈ کپ کی تیاری کےلیے قومی ٹیم کو کس طرح مصروف رکھا جائے؟ پی سی بی دوطرفہ یا تین ملکی سیریز ہوم گراؤنڈ پر کرانے کےلیے مختلف ٹیموں کی مصروفیت کو مد نظر رکھ کرپلان ترتیب دے گا،پی سی بی کے مختلف بورڈز رابطوں میں بھی تیزی آگئی۔

پی سی بی نے مختلف بورڈ سے رابطے شروع کردئے ہیں جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیزاور آئرلینڈ سمیت دیگر بورڈز سے رابطے تیز ٹیموں کی مصروفیت کو دیکھتے ہوئے بورڈز سے رابطے،بھارتی کنڈیشن سے ہم آہنگ ہونے کیلئے غیر ملکی ٹیمیوں نے پاکستان میں کھیلنے میں دلچسپی ظاہر کردی۔

پی سی بی نے سری لنکن بورڈ سے بھی رابطہ کیا،دونوں بورڈز کے درمیان سری لنکاکے ورلڈکپ کے لیے کوالیفاٸی کرنے پر ون ڈے میچز کے انعقاد پر بھی مشاورت ہوئی،پاکستان نے جولاٸی میں ٹیسٹ سیریز کے لیے سری لنکا کا دورہ کرنا ہے جبکہ دونوں بورڈز جولاٸی میں ون ڈے میچز کھیلنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ایشیا کپ ستمبر میں پاکستان میں شیڈول ہے اور وہ یہ ایونت پاکستان میں ہی کرانے کا خواہشمند ہے، بھارتی ٹیم کی عدم دستیابی پر پی سی بی ہائیبرڈ ماڈل بھی پیش کرچکا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کی ورلڈ کپ میں شرکت انڈین ٹیم کی پاکستان میں شیڈول چیمپینز ٹرافی میں شرکت سے مشروط سے متعلق بھارت میڈیا کا دعوی جھوٹا نکلا،بی سی پی ذرائع نے بھارتی میڈیا کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہےکہ پاک بھارت بورڈز کے درمیان دونوں آئی سی سی ایونٹس سے متعلق کوئی تحریری ضمانت پر مبنی معاہدہ نہیں ہوا۔

Pakistan Cricket Board (PCB)

asia cup 2023

Tabool ads will show in this div