افتخار احمد کا نام چاچا کس نے ڈالا؟ سچ سامنے آ گیا
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد کو چاچا کہنے پر شرمندگی ہوتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد کو ان دنوں کرکٹر کے علاوہ چاچا کے نام سے پکارا جاتا ہے، سوشل میڈیا پر کافی صارفین افتخار احمد کو اس نام سے پکارتے ہیں، اس کے علاوہ قومی کرکٹر کا ’افتی مانیا‘ کا نام سے بھی بلایا جاتا ہے، یہ نام گزشتہ چند عرصے کے دوران سے استعمال کیا جا رہا ہے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والی سیریز کے آخری میچ میں قومی ٹیم کو 47 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، اس میچ کی خاص بات افتخار احمد کی جانب سے 94 رنز کی مزاحمتی ناٹ آؤٹ اننگز تھی۔
میچ ختم ہونے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پریس کانفرنس آئے اس دوران انہوں نے متعدد سوالوں کے جوابات بھی دیئے۔
صحافی کی طرف سے سوال افتخار احمد کی بیٹنگ سے متعلق سوال کے جواب میں بابراعظم کا کہنا تھا اس بات کی خوشی ہے کہ لوگ افتخار سے خوش ہورہے ہیں، افتخار ٹی ٹوئنٹی میں بھی ایسی شاندار پرفارمنس دے چکے ہیں۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افتخار احمد کے ساتھ کوئی پلیئر کھڑا نہیں رہ پایا جس کی وجہ سے بدقسمتی سے افتخار میچ فنش نہیں کرسکے، ہم نے افتخار احمد کو چانس دیا تھا کیوں کہ ٹیم مڈل آرڈر کیلئے محنت کررہی ہے، اب اس نمبر پر سلمان علی آغا اور افتخار اچھا پرفارم کررہے ہیں۔
بابر اعظم نے کہا کہ کبھی کبھار مجھے شرمندگی بھی ہوتی ہے کہ میری وجہ سے افتخار احمد کانام چاچا مقبول ہوگیا جو افتخار کیلئے اچھا نہیں ہوا۔
نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے افتخار احمد نے کہا کہ پہلے چاچو چاچو کے نعرے پر برا لگتا تھا لیکن اب مزہ آتا ہے، جس طرح کراؤڈ میرے لیے شور مچاتے ہیں، خوشی ہوتی ہے، چاچو کہنا کوئی بری بات تھوڑی ہے، میں اس کو انجوائے کرتا ہوں۔