رشوت کے الزامات پر پرویزالٰہی کیخلاف ایف آئی آرد رج اور ریڈ ہوئی، پنجاب حکومت
پرویز الٰہی جھوٹ بولنے سے پرہیز کریں تو بہتر ہوگا، عامرمیر
نگران پنجاب حکومت کے ترجمان عامرمیرنے تحریک انصاف کے صدراورسابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ رشوت کے الزامات پرپرویزالٰہی کخلاف ایف آئی آردرج کی گئی اورپولیس نے ریڈ کی ۔
انہوںنے کہا کہ پولیس پر اپنے گھر سے چوری کا الزام بھونڈا مذاق ہے،الزامات جھوٹ پرمبنی اور بے بنیاد ہیں،جن افراد نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور پٹرول پھیکا،انہی کوموقع سےگرفتارکیا گیا۔
نگران صوبائی وزیر نے کہا کہ کئی لوگ اینٹی کرپشن کوبیان دے چکےکہ انہوں نےپرویزالٰہی کوبطورکمیشن بھاری رقوم دیں،ان بیانات کی بنیاد پرایف آئی آردرج کی گئی اور،پولیس کی ریڈ ہوئی۔
عامر میر نے کہا کہ الزامات جھوٹ پرمبنی اوربے بنیاد ہیں، پرویز الٰہی جھوٹ بولنے سے پرہیز کریں تو بہتر ہوگا۔