حکومت کا آخری بجٹ میں عوام کو بھرپور ریلیف دینے کا منصوبہ

پٹرولیم مصنوعات میں کمی کی تیاریاں، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد، پنشن میں 30 فیصد اضافہ
May 08, 2023
<p>File photo</p>

File photo

ملک بھر میں ممکنہ طور پر انتخابات سے قبل وفاقی حکومت نے عوام کو بڑا ریلیف دینے کا پلان بنا لیا۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جون کے دوسرے ہفتے میں قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرنے کا پلان بنا لیا، اجلاس جون میں بلانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

وفاقی حکومت نے آخری بجٹ میں عوام کو بھرپور ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے، پٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ حتمی فیصلہ وزیراعظم اتحادی جماعتوں کی مشاورت سےکریں گے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے بجٹ تیار کریں گے، نئے بجٹ کی تیاری میں آئی ایم ایف کے خدشات بھی مدنظر رکھے جائیں گے۔

بجٹ کے حوالے سے تجاویز سامنے آئی ہیں جس کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اور پنشن میں 30 فیصد اضافہ کیا جائے گا جبکہ مزدوروں کی کم از کم اجرت 40 ہزار کی جائے گی۔

اتحادی جماعتوں کے ساتھ ترقیاتی فنڈز پر بھی اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

پاکستان

Ishaq Dar

pdm govt

BUDGET 2023 24

Tabool ads will show in this div