وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے نامزد سعودی سفیر کی ملاقات
پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، وزیر خارجہ
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے سعودی عرب کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر احمد فاروق نے ملاقات کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ سعودی عرب سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں۔
وزیر خارجہ نے نامزد سفیر کو ہدایت کی کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔
وزیر خارجہ نے نئی ذمہ داریوں کے حوالے سے احمد فاروق کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔