پنجاب میں غیرمنظور شدہ پولیس چوکیاں فوری طور پرختم کرنے کا حکم
آئی جی پنجاب نے تمام غیرمنظور چوکیاں ختم کرنے کے احکامات پر عملدرآمد کی رپورٹ طلب کرلی
پنجاب میں غیرمنظورشدہ پولیس چوکیاں فوری طورپرختم کردی گئیں۔
آئی جی پنجاب نے تمام غیرمنظورچوکیاں ختم کرنے کے احکامات پرعملدرآمد کی رپورٹ آج ہی طلب کرلی۔سنٹرل پولیس آفس کی منظوری کے بغیرپولیس چوکی قائم نہیں کی جا سکے گی۔
چوکیوں کے قیام کیلئے متعلقہ آرپی اوز کو9 مئی تک آئی جی پنجاب سےاجازت لینا ہو گی،تمام پولیس چوکیوں پرفرنٹ ڈیسک اور سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب یقینی بنائی جائے۔
ڈاکٹرعثمان انورکا کہنا ہے کہ تمام گرفتاریاں اورانویسٹی گیشن متعلقہ تھانہ جات میں کی جائیں گی۔