پاکستان کو مسائل سے نکالنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ، شہباز شریف

نواز شریف نے عوام کے مسائل کے حل کرنے کیلئے سخت اقدامات کرنے کا کہا ہے، لندن میں سماء سے گفتگو
May 08, 2023

وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان جب مشکل میں تھا تب بھاگ ڈور سنبھالی، اور اب پاکستان کو مسائل سے نکالنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے لندن میں سماء سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا برطانیہ کا دورہ کامیاب رہا، نواز شریف سے اہم ملاقات ہوئی ، جس میں انہوں نے عوام کے مسائل کے حل کرنے کے لیے سخت اقدامات کرنے کا کہا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستانی پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے جسکی بالادستی دستی کے لیے جدوجہد کرتے رہیں گے ،مخلوط حکومت میں شامل تمام جماعتیں ملکی مسائل کے حل کے لیے فکر مند ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان جب مشکل میں تھا تب اس کی بھاگ ڈور سنبھالی ، اور معاشی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے مشکل فیصلے لینے پڑے ، پاکستان کو مسائل سے نکالنے کے لیےاب بھی اقدامات کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ برطانیہ کے کنگ چارلس کے ساتھ ملاقات بہت اچھی رہی ،ملاقات میں کنگ چارلس سوئم نے پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا ۔

وزیراعظم شہباز شریف نے دیارغیرمیں مقیم پاکستانیوں کودرپیش مشکلات کے حوالےسے کہا کہ اوورسیز کے مسائل کے حل کے اقدامات کریں گے ۔

london visit

pm shehbaz sharif

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Tabool ads will show in this div