لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی کی بحالی کے لیے دائر درخواست مسترد کر دی
جسٹس شاہد کریم نے درخواست کوناقابل سماعت قرار دے کرمسترد کیا
لاہورہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی کی بحالی کے لیے دائردرخواست مسترد کر دی۔
دوران سماعت جسٹس شاہد کریم نے سوال اُٹھایا کہ یہ کون ہے جس نے درخواست دائرکی ہے؟ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ یہ درخواست گزارفیصل آباد سے ہے اورسیاسی کارکن ہے،جس پرشاہد کریم نے کہا یہ کیسی درخواست ہے؟اس سےعدالت کاوقت ضائع ہوتا۔جرمانہ معافی کی استدعاکی تو2لاکھ روپےجرمانہ کردوں گا۔
علاوہ ازیں عدالت نے پنجاب اسمبلی بحالی کے لیے دائر درخواست مسترد کردی۔عدالت نے 1لاکھ روپے جرمانے کے ساتھ درخواست مسترد کردی۔
جسٹس شاہد کریم نے درخواست کوناقابل سماعت قرار دے کرمسترد کیا۔درخواست گزارکا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب نے بغیر کسی وجہ کے اسمبلی تحلیل کی۔
درخواست گزار نے عدالت سے پنجاب اسمبلی کو بحال کرنے کی استدعا کی تھی۔