کراچی بلدیاتی الیکشن کے نتائج مکمل، پیپلز پارٹی سب سے زیادہ نشستیں جیت گئی
الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن کے بعد کراچی ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج جاری کردیے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے کراچی کی 246 يوسی نشستوں ميں سے 237 کی مکمل ننائج جاری کردیے ہیں۔ 6 نشستوں کے نتائج اليکشن کميشن نے روک رکھے ہيں جبکہ 3 یوسیز میں بے ضابطگیوں کو لیکر معاملہ عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔
جاری نتائج کے مطابق پيپلزپارٹی 98 نشستوں کے ساتھ پہلے، جماعت اسلامی 87 نشستوں کے ساتھ دوسرے جبکہ تحريک انصاف43نشستوں کے ساتھ تيسرے نمبر پر ہے۔ مسلم ليگ(ن) کے امیدوار 7 ،جمعيت علمااسلام3،تحريک لبيک اور آزاد اميداور ايک ايک نشست پرکامياب ہوگئے۔
دوسری جانب کراچی کی 11یوسیز پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار 7 اور جماعت اسلامی 4نشستوں پر کامیاب ہوگئے۔
مجموعی طور پر سندھ بھر میں جنرل ممبرزکی15نشستوں پرضمنی بلدیاتی انتخابات ہوئے جن میں جنرل ممبرزکی7نشستیں پیپلزپارٹی،5پرجماعت اسلامی، 2نشستوں پرپی ٹی آئی جبکہ ایک پر پرمسلم لیگ ن کو کامیابی ملیں۔