پاکستان شاہینز بمقابلہ زمبابوے اے , زمبابوے اے کو فالوآن کا سامنا , مہران ممتاز کی پانچ وکٹیں
کوئکوے ( زمبابوے ) ۔لیفٹ آرم اسپنر مہران ممتاز کی پانچ وکٹوں کی عمدہ کارکردگی کے نتیجے میں زمبابوے اے کو پاکستان شاہینز کے خلاف چار روزہ میچ میں فالوآن کا سامنا کرنا پڑا۔
کوئکوے میں کھیلے جانے والے میچ کے تیسرے روز میزبان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں225 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔ کھیل ختم ہونے پر اس نے دوسری اننگز میں 157رنز بنائے تھے اور اس کا ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا تھا۔
زمبابوے اے نے اپنی پہلی اننگز 112رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی لیکن پاکستانی بولرز کی عمدہ کارکردگی کے نتیجے میں چھ وکٹیں اسکور میں صرف113 رنز کا اضافہ کرسکیں۔ کپتان روئے کایا سات چوکوں کی مدد سے47 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان شاہینز کی طرف سے لیفٹ آرم اسپنر مہران ممتاز نے 47رنز دے کر5 وکٹیں حاصل کیں۔ تیز بولر محمد علی نے56 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان شاہینز کو پہلی اننگز میں 296رنز کی سبقت حاصل ہوگئی۔اسطرح زمبابوے اے کو فالوآن کا سامنا کرنا پڑا۔ میزبان ٹیم نے دوسری اننگز میں بہتر بیٹنگ کی ۔
اوپنرزجوئے لارڈ گمبی اور تانونوروا ماکونی نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 125 رنز کا اضافہ کیا۔ ماکونی آٹھ چوکوں کی مدد سے57 رنز بناکر محمد علی کی گیند پر وکٹ کیپر روحیل نذیر کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔
کھیل ختم ہونے پر جوئے لارڈ گمبی ایک سو اکیس گیندوں پر نو چوکوں کی مدد سے 74 رنز بناکر ناٹ آؤٹ تھے۔پہلی اننگز میں نصف سنچری بنانے والے ڈیون مائرز 17رنز پر کھیل رہے تھے۔ پاکستان شاہینز کو اب بھی 139 رنز کی سبقت حاصل ہے۔
میچ کا مختصر اسکور ۔
پاکستان شاہینز پہلی اننگز521 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ ڈکلیئرڈ ۔ عمیر بن یوسف 250 ناٹ آؤٹ ۔ محمد حریرہ 178۔ حسین طلعت 51 ناٹ آؤٹ۔
زمبابوے اے پہلی اننگز۔225۔ ڈیون مائرز 56 ۔ مہران ممتاز 47/5وکٹ۔
اور دوسری اننگز۔157 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ۔ ماکونی57۔ جوئے لارڈگمبی74 ناٹ آؤٹ۔