مرغی کی قیمت میں ایک بار پھر ہوشربا اضافہ ہوگیا

فی کلو قیمت 602 روپے تک پہنچ گئی

لاہور میں مرغی کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر ہوشربا اضافہ ہوگیا، نرخ 602 روپے فی کلو ہوگئے، عوام نے حکومت سے مہنگائی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

مہنگی سبزیوں اور پھلوں کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بری خبر مرغی کی قیمت میں ایک بار پھر ہوشربا اضافہ ہوگیا۔

لاہور میں ایک مرتبہ پھر مرغی کی قیمت 600 روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی، نرخ 602 روپے تک پہنچ گئے جبکہ چکن کا قیمہ 1100 روپے فی کلو سے بھی بڑھ گیا۔

شہری کہتے ہیں چکن ریٹ تو اب گائے کے گوشت کے برابر ہوگئے ہیں۔ دکاندار بھی گوشت کی بڑھتی قیمتوں سے پریشان ہیں۔

دکاندارں کا کہنا ہے کہ ریٹ بڑھتا ہے تگو گاہک خریداری چھوڑ دیتا ہے، زیادہ تر لوگ مرغی کی بجائے گائے کے گوشت کو ترجیح دیتے ہیں۔

شہریوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں توازن رکھنے کیلئے پولٹری مافیا کو کنٹرول کیا جائے۔

inflation report

LAHORE CHICKEN PRICE

Tabool ads will show in this div