انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں لاہور سمیت دیگرشہروں سے 11 دہشت گردگرفتار
گرفتار دہشتگردوں کاتعلق کالعدم القاعدہ، داعش اور ٹی ٹی پی سے ہے،حکام
محکمہ انسداد دہشتگردی پنجاب نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کرکے لاہور سمیت دیگر شہروں سے 11 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، ہینڈ گرینیڈ اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا۔ دہشتگردوں کیخلاف لاہور، بہاولپور، گوجرانوالہ، راولپنڈی اور ساہیوال میں 10مقدمات ہیں۔
حکام کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے دھماکاخیزمواد، ہینڈگرینیڈ، ڈیٹونیٹرز، پمفلٹ اور دیگر اشیاء برآمد کرلی گئی۔ دہشتگرد نیٹ ورک حساس شہروں میں دہشت گردی کا منصوبہ بناچکے تھے۔
ترجمان کے مطابق رواں ہفتے کو مبنگ آپریشن کے دوران 100 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس دوران 76ایف آئی آرزدرج کیں گئیں۔ ریاست دشمن عناصرکی سرکوبی کےلئے ہرممکن کوشش جاری رہے گی۔