عالمی منڈی میں سونا سستا، پاکستان میں مہنگاہوگیا

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا
<p>فائل فوٹو۔</p>

فائل فوٹو۔

بین الاقوامی بلین اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، عالمی منڈی میں سونے کی قیمت ہفتے کےروز 19 ڈالر کم ہوکر 2017 ڈالر پر بند ہوئی ، جس کے برعکس مقامی مارکیٹ میں 500 روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2036 ڈالر کی فروخت کے مقابلے میں 19 ڈالر کم ہوکر 2017 ڈالر پر بند ہوئی۔ جبکہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا اور ہفتہ کو 225,500 روپے پر فروخت ہوا جبکہ گزشتہ روز اس کی فروخت 225,000 روپے تھی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 429 روپے اضافے سے 192,901 روپے سے بڑھ کر 193,330 روپے ہو گئی جب کہ 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 177,219 روپے سے بڑھ کر 177,219 روپے ہو گئی۔

اس طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 80 روپے کمی سے 2870 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 68.58 روپے کمی سے 2460.56 روپے پر بند ہوئی۔

gold prices

Tabool ads will show in this div