ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو ریلی کی اجازت دینے سے معذرت کرلی

تحریک انصاف نے اس سے قبل معاہدوں کی خلاف ورزی کی،ضلعی انتظامیہ

ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے نے پاکستان تحریک انصاف کو عدلیہ کے حق میں ریلی کی درخواست پر اجازت دینے سے معذرت کرلی۔

ضلعی انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ اسلام آباداورگردونواح میں دفعہ 144نافذ ہے، انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو معاملے سے آگاہ کردیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ زیروپوائنٹ سےایف9تک ریلی نکالنےکی اجازت نہیں دی جاسکتی، اسلام آباد:پي ٹي آئي نےاس سےقبل معاہدوں کی خلاف ورزی کی، معاہدوں، بیان حلفی کی خلاف ورزی سےلاء ایند آرڈر کی صورتحال پیداہوئی۔

ضلعی انتظامیہ پی ٹی آئی نے دیے گئے بیان حلفی سے بھی انحراف کیا، پی ٹی آئی نے دیے گئے بیان حلفی سے بھی انحراف کیا۔

دوسری جانب تحریک انصاف نے ضلعی انتظامیہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ علی نواز اعوان کچھ دیر بعد اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے۔

islamabad police

PAKISTAN TEHRIK-E-INSAAF (PTI)

Tabool ads will show in this div