ون ڈے کی نمبر ون ٹیم بننے پر سابقہ اور حالیہ کھلاڑیوں کی مبارک باد

گرین شرٹس کے سابقہ اورحالیہ کرکٹرز نے قومی ٹیم کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے

ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیتے ہی آئی سی سی ون ڈے رینکنگ کی نمبر ون ٹیم ہونے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا ۔

قومی ٹیم کے کپتان شاندار سنچری بنانے پر مرد میدان قرار پائے۔ اس طرح گرین شرٹس انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آ گئی۔ رینکنگ میں پہلے نمبر پر رہنے کے لیے آخری میچ میں جیت ضروری ہے۔

ون ڈے میں نمبر آںے کے بعد قومی ٹیم کے شاہینوں نے سوشل میڈیا پر مبارکبادیں دینا شروع کیں ، جس میں محمد حارث نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ اس ٹیم کا حصہ بننا ایک اعزاز کی بات ہے ۔

حسن علی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا “ نمبر ون مقام پر پہنچنے پر مبارک باد، اس جدوجہد کو جاری رکھیں “۔

مصباح الحق نے پوری ٹیم ، بابراعظم ، اور پی سی بی کو مبارک دیتے ہوئے لکھا کہ ٹیم کے کھلاڑیوں کی انتھک محنت سے آج نمبر ون ٹیم بن گئے ہیں ۔

اس کے ساتھ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے بھی اپنی ٹیم کے نمبر ون بننے پر مبارک باد دی جس میں شاہد آفریدی سمیت دیگر سابقہ اور حالیہ اہم ترین کرکٹرز شامل ہیں ۔

فخر زمان

Tabool ads will show in this div