عمران خان اور بشری بی بی کو جاری نیب نوٹسز خلاف قانون قرار

عمران خان اوراہلیہ کو بھیجے گئے نوٹسز کی قانونی حیثیت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ نیب تحقیقات کیس میں اہم ہیشرفت ہوئی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو جاری نیب نوٹسز کو خلاف قانون قرار دیتے ہوئے فیصلے میں کہا کہ عمران خان اوراہلیہ کو بھیجے گئے نوٹسز کی قانونی حیثیت نہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان ، بشری بی بی کی درخواستیں نمٹا دیں، فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ نیب پر قانون کے مطابق نئے نوٹس بھیجنے پر کوئی پابندی نہیں۔

توشہ خانہ کیس: عمران خان پر 10 مئی کو فرد جرم عائد کی جائے گی

دوسری جانب گزشتہ روز توشہ خانہ کیس میں سیشن عدالت نے عمران خان کی دونوں درخواستیں مسترد کردیں تھیں۔

عدالت نے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دیتے ہوئے حکم دیا کہ عمران خان 10 مئی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔ چیئرمین تحریک انصاف پر 10 مئی کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔

IMRAN KHAN

Islamabad High Court (IHC)

TOSHA KHANA

NAB INVESTIGATIONS

Tabool ads will show in this div