سال کا پہلا چاند گرہن آج رات سے کل تک ہوگا، محکمہ موسمیات
چاند گرہن کےدوران چاند معمول سے10فیصد کم روشن ہوتاہے،محکمہ موسمیات
سال کا پہلا چاند گرہن آج رات سے کل تک ہوگا،چاند گرہن کےدوران چاند معمول سے10 فیصد کم روشن ہوتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 8 بجکر 14 منٹ پر شروع ہوگا۔جزوی چاند گرہن 10 بجکر 22 منٹ پر مکمل ہوگا۔چاند گرہن کااختتام اگلے دن 6 مئی کو 12 بجکر 31 منٹ پر ہوگا۔
محکمہ موسمیات اس چاند گرہن کا کل دورانیہ 4 گھنٹے اور 17 منٹ ہوگا۔چاند گرہن یورپ، ایشیا، بنگلہ دیش، بھارت،سری لنکا،ایران، عراق، متحدہ عرب امارات ،روس، چین اور متعدد ایشائی ممالک میں دیکھا جائے گا۔