بڑھتی دہشتگردی میں وزیراعظم برطانیہ میں کیا کر رہے ہیں؟ عمران خان

پارا چنار میں اساتذہ کے قتل، شمالی وزیرستان میں 6 جوانوں کی شہادتوں کی شدید مذمت کرتا ہوں، ٹویٹ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بڑھتی دہشتگردی اور تاریخی مہنگائی کیساتھ سنگین معاشی حالات میں وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ میں کیا کررہے ہیں؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم نے لکھا کہ گزشتہ روز پارا چنار میں سکول کے اساتذہ کے ہولناک اور وحشیانہ قتل، خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں سےلڑتے ہوئے 6 جوانوں کی شہادتوں کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ میری دعائیں اور ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ تیزی سے بڑھتی دہشتگردی اور تاریخ کی بلند ترین مہنگائی کیساتھ سنگین ترین معاشی حالات کےدوران وزیراعظم رسمِ تاجپوشی میں شرکت کی آڑ میں برطانیہ میں کیا کررہے ہیں؟

PTI

IMRAN KHAN

pm shehbaz sharif

Tabool ads will show in this div