عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت جاری

سیشن عدالت توشہ خانہ کیس کی براہ راست سماعت نہیں کرسکتی،وکیل خواجہ حارث

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کیس سماعت شروع ہوگئی۔

الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن اورامجد پرویز،عمران خان کے وکیل خواجہ حارث اورخالد یوسف عدالت پیش ہوگئے۔

کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاورکر رہے ہیں۔ن لیگ کے رہنما محسن شاہنواز رانجھا بھی عدالت پہنچ گئے۔

وکیل خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کیس کے قابلِ سماعت ہونے پردرخواست دائرکی گئی ہے،کیس کے قابلِ سماعت ہونےکیخلاف درخواست الیکشن ایکٹ کےتحت دائر کی گئی،سیشن عدالت توشہ خانہ کیس کی براہ راست سماعت نہیں کرسکتی۔

ImranKhan

TOSHA KHANA CASE

TOSHA KHANA

TOSHA KHANA REFERENCE

Tabool ads will show in this div