عمران خان کاہفتے کو4 شہروں میں ریلیاں نکالنے کا اعلان

قوم اس چیف جسٹس کیساتھ کھڑی ہے جو آئین کیساتھ کھڑا ہے، ویڈیو لنک سے خطاب
<p>فائل فوٹو۔</p>

فائل فوٹو۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خا ن نے ہفتے سے4 شہروں میں ریلیاں نکالنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے اپنے ملک اور حقوق کیلئے لڑناہے،ہم نے سپریم کورٹ کیساتھ کھڑاہوناہے،قوم اس چیف جسٹس کیساتھ کھڑی ہے جو آئین کیساتھ کھڑاہے،کل ہم لاہور،اسلام آباد،راولپنڈی،پشاور میں ریلیاں نکالیں گے۔

پی ٹی آئی کارکنوں سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی کی تحلیل کے بعد90دن میں الیکشن کراناہوتےہیں،کسی جج اوروکیل نے نہیں کہاکہ الیکشن90دن سےآگےجانےچاہیے،یہ کہتےتھے الیکشن چاہتےہیں تواپنی حکومتیں ختم کریں،اسمبلیاں تحلیل کرنےکےبعد شورکیاگیا کہ الیکشن نہیں ہوں گے،الیکشن کمیشن نےکےپی میں فضل الرحمان کےلوگ بٹھائے،پنجاب میں شہبازشریف کےلوگوں کولایاگیا،نگراں حکومت کا کام الیکشن کراناہے،انہوں نےانتخابات نہیں کرائے،سپریم کورٹ نے انتخابات کاحکم دیا۔

انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ کو کہاتھاکہ حکومت نہیں گرانا،انہیں کہاتھاکہ ان سےحکومت نہیں سنبھالی جائےگی، چیف جسٹس نے ہمیں کہا کہ ان کیساتھ بیٹھیں،ہم ان کیساتھ بیٹھے بات چیت شروع کی،سپریم کورٹ کوکہہ دیاہے14مئی سےپہلے اسمبلیاں تحلیل نہ ہوئیں توپنجاب میں الیکشن ہوناچاہیے،ہم نےکہاکہ14مئی سے پہلےاسمبلیاں تحلیل کریں،ایک ساتھ الیکشن کیلئےتیارہیں۔

عمران خان نے کہا کہ رات کو12بجے عدالتیں کھلیں،مجھےتکلیف ہوئی،ہم نے عدالتوں پر تنقید نہیں کی،ہم نے کہاتھاکہ یہ لوگ پاکستان کو نہیں سنبھال سکیں گے،اسحاق ڈار99میں پاکستان کوبینک کرپٹ چھوڑکرگیا،2018میں بھی تاریخ کا سب سے بڑا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہکہاجاتا تھا کہ بنگلادیش پاکستان پربوجھ بناہواہے،ان دوخاندانوں کےآنےکےبعدبنگلادیش ہم سے آگےنکل گیا، باربارکہتارہاکہ الیکشن کرالو،الیکشن سے ملک میں استحکام ہوگا،ہم نے اپنی کمپین شروع کی تو انہوں نےہم پر حملہ کردیا،مجھ پر توہین ڈرٹی ہیری کی وجہ سےغداری کا پرچہ کردیاگیا،ہماری حکومت کوگراکرانہیں لےکرآئے،یہ جنرل باجوہ کاتحفہ تھا ۔

انہوں نے ہمیں کہا کہ پہلےبجٹ ،انہوں نے الیکشن نہ کرانے کیلئےعجیب بہانےکیے، یہ ایک سال پہلےسے کہہ رہےہیں آئی ایم ایف معاہدےکی وجہ سےالیکشن نہیں کرار ہے۔

انہوں نے کہا کےپی کےالیکشن پر بھی سپریم کورٹ جائیں گے،نگراں حکومت کی آئینی حیثیت ختم ہوچکی،ان کےخلاف بھی عدالت جارہےہیں،انہوں نے واضح کردیاہے کہ یہ سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں مانیں گے،یہ بہانےکررہےہیں سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں مانیں گے،ان کا بجٹ کےبعد بھی الیکشن کرانے کا ارادہ نہیں تھا،ان کاووٹ بینک گررہاہے،یہ الیکشن سے ڈررہےہیں،اکتوبرمیں ایساکیاہوجائےگا؟

عمران خان نے کہا کہ انہوں نےہمارےدورمیں مہنگائی کیخلاف احتجاج کیاتھاآج ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ مہنگائی ہے،عام آدمی سے پوچھیں اس پر کیاگزررہی ہے،مہنگائی کی وجہ سے100روپے63روپےہوگئے،بینک میں پڑےہوئے100 روپے اب52 روپےرہ گئے،ایک سال میں ایکسپورٹ ،ترسیلات زر5ارب ڈالر کم ہوئیں،آمدنی کم اور آدھی انڈسٹری بندہوچکی ہے،

سابق وزیراعظم نے کہا کہ لندن پلان ہے کہ مجھے جیل میں ڈالواوریا قتل کرادو،مجھ پر145کیسز کردیےگئےہیں،علی امین گنڈاپورخود بتائےگاکہ اس پرکیسےتشددکیاگیا، کل علی امین گنڈاپور بتائے گاکہ کس کےکہنےپرتشدد کیا گیا،یہ ہمارے کرش ہونےکا انتظارکررہےہیں،ہم2023میں بھی کرش نہ ہوئےالیکشن نہیں کرائیں گے،حکومت الیکشن نہ کراکرسپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں مان رہی،جب یہ سمجھیں گے کہ یہ جیتیں گےپھریہ الیکشن کرائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کافیصلہ حکومت نہیں مانتی توقانون ختم ہوجاتاہے، قانون ختم ہونےکامطلب ہے کہ عام آدمی کےحقوق ختم ہوگئے،قوم کونکلنا پڑےگا، قوم نہ نکلی تویہ ملک رہنےکےقابل نہیں رہےگا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ 9 لاکھ لوگ ملک چھوڑ کرچلےگئےہیں،10فیصد کنسلٹنٹ چلےگئےیاجاناچاہتےہیں،ہم نے اپنے ملک اور حقوق کیلئے لڑناہے،ہم نے سپریم کورٹ کیساتھ کھڑاہوناہے،قوم اس چیف جسٹس کیساتھ کھڑی ہے جو آئین کیساتھ کھڑاہے۔

عمران خان نے کہا کہ کل ہم4شہروں میں ریلیاں نکالیں گے،لاہور،اسلام آباد،راولپنڈی،پشاورمیں ریلیاں نکالیں گے،لوگ زمان پارک میں ایک پلےکارڈ لیکرایک گھنٹہ کھڑےہوجائیں،قوم نے ہینڈلرزکو پیغام باہرنکل کر پیغام دیناہے۔

IMRAN KHAN

PAKISTAN TEHRIK-E-INSAAF (PTI)

Tabool ads will show in this div