پرتشدد واقعات: جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے ارکان زمان پارک پہنچ گئے

جے آئی ٹی عمران خان کیخلاف درج مقدمات میں کرائم سین کا جائزہ لے گی

زمان پارک واقعات کی تحقیقات کےلیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) ارکان سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔

جے آئی ٹی لاہور کے 3 تھانوں میں عمران خان کیخلاف درج 10 مقدمات میں کرائم سین کا جائزہ لے گی۔ جے آئی ٹی کے پانچ ارکان کی سربراہی عمران کشور کر رہے ہیں۔

اس سے قبل جے آئی ٹی متعدد بارعمران خان کو تفتیش کیلئے طلب کر چکی جبکہ گزشتہ روز عمران خان کو کرائم سین کے معائنے کے لئے نوٹس جاری کیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز عمران خان کے اسلام آباد میں ہونے کے باعث جے آئی ٹی وزٹ نہیں کرسکی تھی جے آئی ٹی کرائم سین کے وزٹ کے بعد لاہور ہائیکورٹ کی ہدایات کے مطابق عمران خان سے تفتیش کا عمل بھی شروع کرے گی۔

جے آئی ٹیم کے اہلکار نے کل وزٹ کا نوٹس ریسیو کرانے کے لئے کل زمان پارک کا دورہ بھی کیا تھا تاہم ٹیم کے اہلکار کو زمان پارک انتظامیہ تک رسائی نہیں دی گئی۔

IMRAN KHAN

PUNJAB POLICE

ZAMAN PARK OPERATION

Tabool ads will show in this div