وزیرخارجہ بلاول بھٹو ایس سی او اجلاس میں شرکت کیلئے کانفرنس ہال پہنچ گئے

بھارتی وزیر خارجہ نے بلاول بھٹو کا کانفرنس ہال میں خیرمقدم کیا

بھارت کے شہر گووامیں شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس،وزیرخارجہ بلاول بھٹوایس سی او اجلاس میں شرکت کیلئے کانفرنس ہال پہنچ گئے۔

بھارتی وزیرخارجہ نے بلاول بھٹو کا کانفرنس ہال میں خیرمقدم کیا۔بلاول بھٹو زرداری سے تاجک وزیر خارجہ سراج الدین محریدین کی ملاقات ہوئی۔ملاقات میں علاقائی و بین الاقوامی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تجارت،سرمایہ کاری توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بھی بات چیت ہوئی۔

ایس سی اواجلاس سائڈ لائنز پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سیکرٹری جنرل ایس سی او ژینگ منگ سے ملاقات کی ہے۔وزیرخارجہ نے سیکرٹری جنرل کو شنگھائی تعاون تنظیم کی قیادت کے وژن کے مطابق پاکستان کی ایس سی او کی سرگرمیوں کے بارے میں بریف کیا۔

سیکرٹری جنرل نے ایس سی او کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت پروزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا اورعلاقائی روابط کو مضبوط بنانے امن اور خوشحالی کیلئے پاکستان کے تعمیری کردارکو سراہا۔

انڈیا

BILAWAL BHUTTO

Shanghai Cooperation Organization Conference (SCO)

Tabool ads will show in this div