لاہور: بلوں میں اضافے کیخلاف ڈنڈا بردار خواتین نے سوئی گیس دفتر پر دھاوا بول دیا
مشتعل خواتین نےکمپیوٹرز ،قیمتی سامان اور ریکارڈ تباہ کردیا ،حکام نے اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی
گیس کے بلوں اورمیٹر رینٹ میں اضافے کیخلاف ڈنڈا بردارخواتین نے اندورن لاہورسوئی گیس کے دفترپر دھاوا بول دیا، اورتوڑ پھوڑکی۔
تفصیلات کے مطابق گیس کی قیمتوں میں اضافے نے خواتین کاپارہ بھی ہائی کردیا۔اندرون شہر سےمشتعل خواتین ڈنڈے اورآہنی راڈ لے کرسوئی گیس آفس پہنچیں اوردفتر پر دھاوا بول دیا،خواتین نے خوب غصہ نکالا ،ڈنڈوں اورآہنی راڈ سے توڑپھوڑ کی۔
مشتعل خواتین نےڈنڈوں اور آہنی راڈ سےدو کمپیوٹرز سمیت دفتر کا قیمتی سامان اور ریکارڈ تباہ کردیا جبکہ ملازمین نے لوہے کے گیٹ والے کمرے میں چھپ کرجان بچائی۔
سوئی گیس آفس کے حکام نے گزشتہ روزپیش آنےوالے واقعہ پر متعلقہ تھانے میں اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی۔