کھڑے ہو کرسلام کیوں نہیں کیا؟ تاجر کے بیٹے نے ملازم کو قتل کردیا
پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسمارٹم کےلیےاسپتال منتقل کردی
فیصل آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔کچہری بازار میں کھڑے ہو کرسلام نہ کرنے پرتاجر نے ملازم کو گولی مار کرقتل کردیا۔
پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسمارٹم کےلیےاسپتال منتقل کردی۔ورثا کا کہنا ہے کہ لفٹ آپریٹر تھا مالک کے لڑکے کو کھڑے ہو کر سلام نہیں بولا جس پر تلخ کلامی ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مالک کے بیٹےفائرنگ کی اور فرار ہوگیا،گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہےہیں۔