کرم میں 8 اساتذہ قتل، وزیراعظم شہباز شریف کی شدید مذمت

وزیراعظم کا سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار، واقعہ کی رپورٹ طلب
May 04, 2023

وزیر اعظم شہباز شریف نے کرم میں اساتذہ پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی اور فائرنگ میں جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا۔

انہوں نے سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی اور زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کا حکم دیا۔

وزیراعظم نے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

Tabool ads will show in this div