وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا عمران خان کو چیلنج
وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نےعمران خان کو چیلنج،کہاعدالت جا کرجس جس سے خطرہ ہے ثبوت دو ورنہ اپنا منہ بند کرو۔
مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ فارن ایجنٹ بہروپیا ہے حالات کے مطابق سکرپٹ اور حلیہ بنالیتا ہے،گرفتاری کے ڈر سے چارپائی کے نیچے اور ضمانت خارج ہونے کے ڈرسے ویل چیئر کا ڈرامہ کررہا ہے۔چیف جسٹس کی تصویر پہ جوتے مارنے کے لئے بھی باہر نکلنے کی کال تم نے دی تھی۔
مریم اورنگزیب نے کہا قوم کو گھروں سے نکالنے سے پہلے خود تو گھر سے باہر نکلو ڈرپوک، پہلے کالی بالٹی سے منہ تو باہر نکالنے کا اعلان کرو پھر قوم کو باہر نکالنے کا اعلان کرنا۔
وفاقی وزیراطلاعات نےعمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا فارن ایجنٹ تمہارے پاؤں پہ دباؤ نہیں تمہارے دماغ پہ سازشی دباؤ ہےتمہیں خطرہ اب صرف فارن فنڈنگ،توشہ خانہ ،ٹیرین کیس سے ہے،اس لئے گولی پلستر، ڈبے، ویل چئیراورالیکشن کا بہانہ ہے۔