پارا چنار میں مختلف واقعات میں سرکاری اسکولوں کے 8 اساتذہ قتل

اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ، ضلع بھر میں سیکیورٹی سخت کردی گئی

پارا چنار میں مختلف واقعات میں سرکاری اسکولوں کے 8 اساتذہ قتل کردیئے گئے، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کدی گئی، ضلع بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔

پولیس کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع پارا چنار میں مختلف واقعات میں سرکاری اسکولوں کے 8 اساتذہ کو قتل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے شلوزان روڈ پر چلتی گاڑی پر فائرنگ کرکے ایک ٹیچر کو قتل کیا جبکہ واقعے کے بعد تری مینگل ہائی اسکول کے اندر اسٹاف روم میں فائرنگ سے 7 اساتذہ جاں بحق ہوگئے۔

مزید جانیے : شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے جھڑپ، پاک فوج کے 6 جوان شہید

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ضلع بھر میں آمد و رفت کے راستے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر بند کردئیے گئے جبکہ اسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مقتول تمام اساتذہ امتحانی ڈیوٹی پر تعینات تھے۔ مقامی تعلیمی بورڈ کے مطابق پارا چنار میں 28 اپریل سے جاری کوہاٹ بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک کے امتحانات ملتوی کردئیے گئے۔

تفصیلات جانیے : مسلح افواج دہشت گردی کے راستے میں آہنی دیوار ہے، وزیراعظم

وفاقی وزیر ساجد حسین طوری نے پارا چنار میں بے گناہ اساتذہ کے قتل کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

khyber pakhtunkhwa

Para Chinar

Tabool ads will show in this div