پاکستان تحریک انصاف کا خواجہ آصف کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس
ن لیگی رہنماء نے چیئرمین پی ٹی آئی پر ٹکٹوں کی فروخت کا الزام لگایا تھا
پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان پر ٹکٹوں کی فروخت کا الزام لگانے پر وزیر دفاع خواجہ آصف کو 10 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔
پی ٹی آئی سیالکوٹ نے وزیر دفاع اور مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ آصف کو 10 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف نے عمران خان پر ٹکٹوں کی فروخت کا الزام عائد کیا تھا، براہ راست پریس کانفرنس میں عمران خان اور پارٹی رہنماؤں پر بہتان تراشی کی گئی۔
نوٹس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ خواجہ آصف بے بنیاد الزامات پر چیئرمین تحریک انصاف سے تحریری معذرت کریں۔